اینڈی برنہم برطانیہ کے وزیراعظم مقرر، کیئراسٹارمر کا استعفی منظور

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں، بادشاہ چارلس سے اجازت ملنے پر انہیں یہ عہدہ دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینڈی برنہم برطانیہ کے وزیراعظم مقرر، کیئراسٹارمر کا استعفی منظور

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس سے اجازت ملنے کے بعد انہیں یہ عہدہ دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈی برنہم نے بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ بادشاہ نے انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لئے باضابطہ دعوت دی۔

قبل ازیں کیئراسٹارمر نے بادشاہ کو اپنا استعفی پیش کیا۔ بادشاہ چارلس نے کیئراسٹارمر کا استعفی قبول کر لیا، اور وہ باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے۔

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے اینڈی برنہم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ وہ کیئراسٹارمر کی جگہ نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈی برنہم کی سیاسی زندگی طویل عرصے سے جاری ہے۔ وہ گریٹر مانچسٹر کے سابق میئر بھی رہ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں