سونم وانگچک کی بگڑتی صحت پر 60 بھارتی فنکاروں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کے 60 سے زائد ممتاز ادیبوں، فلم سازوں اور سماجی کارکنوں نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ اپیل سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر کی گئی ہے، جس پر ملک بھر میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سونم وانگچک ہماری اجتماعی آواز اور ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کی زندگی قیمتی ہے۔
بیان پر اروندھتی رائے اور زویا اختر سمیت دیگر شخصیات نے دستخط کیے، حکومت سے مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سونم وانگچک دہلی میں 20 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کے مطالبات میں اصلاحات شامل ہیں۔














