حکومت کا سرکاری ملازمین سے غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی, معلومات چھپانے پر سخت کارروائی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین سے غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی قرار دیا ہے۔ معلومات چھپانے پر ملازمت کالعدم ہو سکتی ہے اور قانونی کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا سرکاری ملازمین سے غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی, معلومات چھپانے پر سخت کارروائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ اقدام سول سرونٹس کی غیر ملکی شہریت اور دستاویزات کو خفیہ رکھنے کے راستے بند کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق لازمی ڈیکلیریشن فارم جاری کر دیے ہیں۔ یہ فارم سول سرونٹس کے لیے غیر ملکی شہریت سے متعلق رولز 2026 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کو تین مختلف مواقع پر ڈیکلیریشن فارم جمع کرانا ہوگا۔ ملازمت کے آغاز، ہر سال، اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں غیر ملکی شہریت کی تفصیلات دینا لازمی ہوگا۔ غیر ملکی پاسپورٹ اور رہائشی اجازت نامہ بھی ظاہر کرنا ہوگا۔

زیر کفالت اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔ غیر ملکی شہری سے شادی کی صورت میں تفصیلات اور پیشگی اجازت بھی ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ معلومات چھپانے پر ملازمت کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔ غلط یا جھوٹا ڈیکلیریشن دینے پر قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں