میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

میکسیکو میں 7.4 شدت کے زلزلے نے چیاپاس کو ہلا کر رکھ دیا، سونامی وارننگ جاری۔ ہمسایہ ممالک بھی متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں 7.4 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ شدید جھٹکوں کی وجہ سے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے گواٹے مالا اور ایل سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ گواٹے مالا سٹی میں عمارتیں لرز اٹھیں، جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں گزشتہ ماہ بھی شدید زلزلے آئے تھے، جن سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں