لوئر دیر میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 3 اہلکار شہید

لوئر دیر میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لوئر دیر میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 3 اہلکار شہید

لوئر دیر: (رائیٹ ناؤنیوز) لوئر دیر کے علاقے لڑم ٹاپ رباط درہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ اس واقعے میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہداء میں کانسٹیبل ریاض اور کانسٹیبل محب خان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور لے جایا جارہا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی نمائندے ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید سخت کردیا ہے تاکہ مذید حملے روکے جاسکیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس نے بہادری سے خارجیوں کے حملے کا مقابلہ کیا۔ اس کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے لیے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت سے مقابلہ کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں