جین زی میں اسمارٹ فون کے بجائے فلم کیمرے کی مقبولیت کی وجوہات

جین زی میں فلم کیمرے کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، جو لمحے کو بھرپور جینے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جین زی میں اسمارٹ فون کے بجائے فلم کیمرے کی مقبولیت کی وجوہات

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جین زی میں اسمارٹ فون کی جگہ فلم اور ڈیجیٹل کیمرے مقبول ہو رہے ہیں۔ ان کیمرے کی مقبولیت کی وجہ ان کا منفرد انداز اور نوسٹالجک تجربہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے نوجوانوں میں لمحے کو بھرپور جینے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ فلم رول کی محدود تصاویر کی گنجائش انہیں مزید خاص بناتی ہے۔

یہ تصاویر فوری طور پر دیکھنے کے بجائے کئی دن بعد ملتی ہیں، جو تجسس کو بڑھا دیتی ہے۔ اس تجربے سے فلم فوٹوگرافی کا صبر اور لطف کا احساس بڑھتا ہے۔

اس رجحان کے تحت ونائل ریکارڈز، فلیپ فون اور دیگر پرانی چیزیں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔ جین زی کی نوسٹالجک چیزوں کی طرف واپسی جاری ہے۔

یاد رہے کہ فلم کیمرے کی تصاویر کی قدرتی ساخت، روشنی اور دانے دار ساخت انہیں اسمارٹ فون کیمروں سے مختلف بناتی ہے۔ اس منفرد انداز نے نوجوانوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں