گرینڈ تھیفٹ آٹو سکس کی پیشگی بکنگ شروع ہو گئی ہے، اس کی لاگت ایک سے 2 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) گرینڈ تھیفٹ آٹو سکس کی پیشگی بکنگ جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تاریخ کی سب سے بڑی گیم ریلیز ہو سکتی ہے۔
راک اسٹار گیمز 19 نومبر کو یہ گیم جاری کرے گی۔ مداح 13 سال سے اس نئی قسط کا انتظار کر رہے تھے۔
کھلاڑی ڈیجیٹل اور فزیکل کاپی بک کرا سکیں گے۔ امریکا میں گیم کی بنیادی قیمت 79.99 ڈالر ہوگی۔
الٹیمیٹ ایڈیشن کی قیمت 99.99 ڈالر ہوگی۔ اس میں اضافی گاڑیاں، ہتھیار اور دیگر مواد شامل ہوگا۔
واضح رہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو سکس کی تیاری 6 سال سے جاری تھی۔ اس کی لاگت ایک سے 2 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔















