گیمر کی حیرت انگیز کامیابی، 80 ڈالر کا GTA 6 صرف 2 ڈالر میں حاصل

ایک گیمر نے کریڈٹ کارڈ ریوارڈز اور کوپنز کے ذریعے 80 ڈالر کا GTA 6 گیم صرف 2 ڈالر میں خرید لیا، جس سے 97 فیصد رعایت ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیمر کی حیرت انگیز کامیابی، 80 ڈالر کا GTA 6 صرف 2 ڈالر میں حاصل

دنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک گیمر نے 80 ڈالر مالیت کا GTA 6 گیم محض 2.12 ڈالر میں پری آرڈر کرلیا۔ اس گیمر نے اپنی شاندار کامیابی سے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس کھلاڑی کو 97 فیصد رعایت ملی، جو تقریباً 77.87 ڈالر کی بچت بنتی ہے۔ اس نے بیسٹ بائے کے کریڈٹ کارڈ ریوارڈز اور ڈسکاؤنٹ کوپنز کا فائدہ اٹھایا۔

رپورٹس کے مطابق، جی ٹی اے 6 کی پری آرڈر بکنگ کے وقت اس نے اکاؤنٹ میں موجود ریوارڈز استعمال کیے۔ اس نے 10 فیصد اضافی کوپن بھی استعمال کیا۔

یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کریڈٹ کارڈ ریوارڈز اور کوپنز کیمنگ کے شوقین افراد کے لیے بڑی بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جی ٹی اے 6 کی قیمت 79.99 ڈالر ہے اور یہ گیم 19 نومبر 2026 کو باضابطہ طور پر ریلیز ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں