یوکرین کے صدر نے حکومتی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم سویریڈینکو کو برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام مالیاتی بدعنوانی کے الزامات کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے۔
کیف: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور حکومت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد یوکرینی حکومت نے استعفیٰ دے دیا۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت ضروری ہیں۔ نئے وزیراعظم کی نامزدگی ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔
وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کی خدمات کو سراہتے ہوئے زیلنسکی نے انہیں بین الاقوامی شراکت داری کی نئی ذمہ داری کی پیشکش کی ہے۔
صدر زیلنسکی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں تبدیلیوں کا بھی اعلان کیا ہے، مگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ یہ تبدیلیاں مالیاتی بدعنوانی کے الزامات کے پس منظر میں ہو رہی ہیں، جس میں اہم شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔














