سعودی عرب نے نیا ویزا پیکیج متعارف کرایا ہے، جس میں ہوائی ٹکٹ، ہوٹل بُکنگ اور ویزا شامل ہے۔ اس سے سفر آسان اور تیز ہوگا۔
ریاض: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب نے نیا ویزا پیکیج متعارف کرایا ہے جس میں ہوائی ٹکٹ، ہوٹل بُکنگ اور ویزا شامل ہے۔ اس اقدام سے سعودی عرب کا سفر آسان ہوجائے گا۔
پہلے مرحلے میں بھارت، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور میکسیکو کے شہریوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو اب ویزا کے لیے سعودی سفارت خانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق، منظور شدہ ٹریول ایجنسی سے پیکیج بُک کرانے پر 48 گھنٹوں میں ویزا خودکار طریقے سے جاری ہو جائے گا۔ دو بڑی ایجنسیوں ریزرول اور المسافر کو اس کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ ویزا تین ماہ کے لیے قابل استعمال ہوگا اور مسافر کم سے کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ اٹھاسی دن سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں۔ منسوخی کی صورت میں ویزا بھی خود بخود ختم ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس پیکیج میں عمرہ کے انتظامات شامل نہیں ہیں، لیکن مسافر سعودی عرب کے کسی بھی شہر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ مزید ممالک کی شمولیت کی امیدیں بھی ظاہر کی گئی ہیں۔














