ٹرمپ کی زبان پھسل گئی ایران کو ‘اسلامی جمہوریہ جاپان’ کہا، ویڈیو وائرل

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو غلطی سے ‘اسلامی جمہوریہ جاپان’ کہہ دیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی زبان پھسل گئی: ایران کو 'اسلامی جمہوریہ جاپان' کہا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ایران کو غلطی سے ‘اسلامک ریپبلک آف جاپان’ کہہ دیا۔ یہ غلطی ترکیہ میں نیٹو اجلاس کے دوران ہوئی جہاں وہ ایران پر حالیہ حملوں پر بات کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ایرانی میزائل حملے کی وضاحت کرتے ہوئے یہ غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسلامی جمہوریہ جاپان’ نے 111 میزائل داغے ہیں۔

ٹرمپ کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا اور انہوں نے کہا کہ تمام میزائل روک دیے گئے ہیں۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

یہ زبانی غلطی سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مذاق کا موضوع بن گئی۔ ویڈیو کلپس کو ہزاروں لوگوں نے شیئر کیا اور مزاحیہ ردعمل دیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کو ماضی میں بھی اپنی زبان پھسلنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کی تقریری غلطیاں اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں