ہیومن رائٹس واچ نے یورپی یونین کو طالبان کے ساتھ مذاکرات پر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کابل: (رائیٹ ناؤ نیوز) انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے طالبان رجیم سے روابط پر یورپی یونین کو خبردار کیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق طالبان کے سخت گیر اقدامات پر عالمی برادری میں احتجاج جاری ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے طالبان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود ان سے مذاکرات کیے ہیں۔ طالبان نے میڈیا کی آزادی سلب کر رکھی ہے اور مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کی ہے اور روزگار کی فراہمی کو محدود کر دیا ہے۔ یورپی یونین کی مذمت اور عملی روابط میں تضاد واضح ہے۔
ڈنمارک کی یو این مندوب نے کہا ہے کہ افغان خواتین کو عوامی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی اداروں کی تنقید سے ظاہر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں طالبان کے ساتھ کسی سمجھوتے پر تیار نہیں۔
واضح رہے کہ طالبان رجیم کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت اختیار کر چکا ہے۔














