ایران پرامریکی حملوں میں تیزی، چاہ بہار اور بندر عباس میں دھماکے

امریکی حملے ایران میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بنے ہیں۔ چابہار اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ آبنائے ہرمز کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی حملے ایران میں کشیدگی بڑھانے کا سبب، چابہار اور بندر عباس متاثر

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی حملوں نے ایران کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ چابہار، بندر عباس، جَسک اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق چاہ بہار میں بجلی کی 3 لائنیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 2 بحال ہو چکی ہیں جبکہ تیسری جلد فعال ہو جائے گی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے بندر عباس میں 8 دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیریک بندرگاہ اور جَسک کے قریب پروجیکٹائل گرے ہیں۔

چابہار میں بحری ٹریفک کنٹرول اور ایک ڈپو حملوں کا نشانہ بنے۔ ایرانشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم نقصان کی تفصیل نہیں ملی۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل سپلائی کا حساس راستہ ہے، یہاں کشیدگی بڑھنے سے توانائی مارکیٹ اور سمندری تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں