وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کیا جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ جازکیش ایپ کے ذریعے کم از کم 5 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔ اس کے ذریعے جازکیش ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ کم اور متوسط آمدنی والا طبقہ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے گا اور سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
انویسٹ پاک پورٹل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی، خاص طور پر نوجوانوں کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔ نجی شعبے کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔
یاد رہے کہ جازکیش ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، اور اس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔















