موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی، معاشی استحکام کی عکاسی

موڈیز کی اپ گریڈ سے پاکستان کو عالمی قرض مارکیٹ میں بہتر شرائط پر قرض ملنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی، معاشی استحکام کی عکاسی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو سی اے اے ون سے بی تھری کردیا۔ یہ تبدیلی پاکستان کی معیشت کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے اور ملک کے قرضے کی عالمی مارکیٹ میں قدر میں اضافہ کرتی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، لانگ ٹرم غیر ملکی اور مقامی قرضوں کی ریٹنگ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ اپ گریڈ پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کا اشارہ دیتا ہے۔

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، گورننس میں بہتری اور قرض لینے کی کم لاگت ریٹنگ میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس اپ گریڈ سے پاکستان کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتر شرائط پر قرض مل سکتا ہے۔ موڈیز کی جانب سے یہ اقدام دیگر ریٹنگ ایجنسیز کو بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ موڈیز ایک عالمی ریٹنگ ایجنسی ہے جو ملکی معیشتوں کی مالیاتی حالت کا تجزیہ کرتی ہے اور ان کو ریٹنگ دیتی ہے، جس کا اثر عالمی قرض مارکیٹ پر ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں