پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے ہاکی میں نئی جدت کے سفر کا آغاز کیا ہے، جس سے مقامی کوچز کو بھی تربیت ملے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ چار غیر ملکی سمیت پانچ ماہرین کی تعیناتی کی گئی ہے۔
فیڈریشن نے ہالینڈ کے دو، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کوچ کو شامل کیا ہے۔ سابق فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
پی ایچ ایف نے ہائی پرفارمنس ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمن کروئس ہیڈ کوچ اور کوچنگ ایڈوائزر ہوں گے۔
صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہیں، بین الاقوامی مہارت کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچنگ اور ہائی پرفارمنس سسٹمز کو بہتر بنانے کے لئے یہ اقدامات کیے ہیں۔













