واشنگٹن میں 2021 کے بم نصب کرنے والاملزم بریان جے کولی جونیئر گرفتار

واشنگٹن ڈی سی میں 2021 کے بم نصب کرنے والے ملزم بریان جے کولی جونیئر کو گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ووڈ بریج کے رہائشی 30 سالہ بریان جے کولی جونیئر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ملزم نے 5 جنوری 2021 کی رات واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز کے باہر دو پائپ بم نصب کیے تھے۔ یہ وہی رات تھی جس کے اگلے دن کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ دونوں بم بروقت دریافت کر لیے گئے تھے اور انہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف بی آئی کے مطابق اس کیس کی تحقیقات پانچ سال تک جاری رہی اور جدید ٹیکنالوجی و سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم تک پہنچا گیا۔

ایف بی آئی نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے 500,000 ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا، تاہم کوئی موثر اطلاع دستیاب نہ ہو سکی۔ اکتوبر 2025 میں جاری کی گئی نئی ویڈیو فوٹیج نے ملزم کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا۔

ملزم کے خلاف دھماکا خیز مواد کے استعمال اور نقصان پہنچانے کی کوشش سمیت سنگین دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے اس کیس کو انتہائی اہمیت دی تھی اور لاکھوں شواہد کے ذریعے ملزم تک پہنچا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں