معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

ناصر مدنی کو جہانیاں میں خطبہ جمعہ کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ملتان ہسپتال منتقل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

جہانیاں: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ملتان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی پنجاب کے ضلع جہانیاں کی مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے جب اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے پہلے کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر گئے۔

بعد میں انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ناصر مدنی ملک کے معروف مذہبی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کا خطاب عوام میں مقبول ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں