کراچی دہشت گردی، افغان ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی اور احتجاجی مراسلہ

پاکستان نے کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں دہشتگرد حملہ: افغان ناظم الامور کو طلبی اور احتجاجی مراسلہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ ان کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کراچی حملے پر افغان ناظم الامور کو سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ کابل میں پاکستانی سفیر نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق، حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان شہری دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے تین جوان شہید اور چار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی آنے سے پہلے افغانستان سے سب انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں