آخری سپر مون کا شاندار نظارہ آج پاکستان بھر میں ممکن

آخری سپر مون کا نظارہ آج رات پاکستان بھر میں ممکن ہوگا، چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے یہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 کا آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا، جو پاکستان بھر میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق، سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے اور مکمل روشن ہوتا ہے۔ اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق، سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر عروج پر ہوگا اور اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو نے فلکیات کے شائقین کو مطلع کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات اس شاندار منظر کو بآسانی دیکھ سکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں