فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے تعلقات شاندار، ٹرمپ کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے تعلقات مثالی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے تعلقات شاندار، ٹرمپ کی تعریف

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے آپسی تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منظر خوبصورت ہے جب ایک فوجی وزیر اعظم کا احترام کرتا ہے۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت طے کرنے میں امریکی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت ایرانیوں کو جانتی تھی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے درخواست کی کہ ایران پر مزید حملے نہ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے قریب ہے اور اس کی درخواست پر عمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی ذکر کیا، لیکن پاکستان کا خود سے ذکر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں