روس نے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، جس سے پاکستان کی عالمی ساکھ مستحکم ہوئی ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) روسی حکومت اور میڈیا نے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی امن کی ضمانت قرار دیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت کو عالمی سطح پر مثبت اثرات کے حامل قرار دیا۔
روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدے کے دستخط کہیں بھی ہوں، پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔ اس معاہدے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی دیگر قیادت بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان کی عالمی ساکھ مستحکم ہوئی ہے اور وہ نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے سوئٹزر لینڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔












