ایران امریکا معاہدہ: 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم، سرمایہ کاری کی توقع

ایران اور امریکا کے درمیان 300 ارب ڈالر کا نیا پرائیویٹ فنڈ قائم ہوگا، جس میں سرمایہ کاری کی توقعات ہیں۔ فنڈ ایران کے منجمد اثاثوں سے الگ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا معاہدہ: 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم، سرمایہ کاری کی توقع

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت یہ فنڈ مخصوص سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، اس فنڈ کے ذریعے ایران میں سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ 300 ارب ڈالر کا فنڈ معاہدے پر دستخط کے بعد فعال ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نصف سے زیادہ رقم کی یقین دہانیاں پہلے ہی حاصل ہو چکی ہیں۔ امریکہ، خلیجی ممالک، ایشیا اور افریقہ کی کمپنیاں اس فنڈ میں شامل ہوں گی۔

یہ فنڈ سرکاری سرمایہ سے پاک ہوگا اور ایران کے منجمد اثاثوں سے علیحدہ ہوگا۔ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے، جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کے منجمد اثاثے عالمی پابندیوں کے باعث رکے ہوئے تھے اور اس معاہدے سے ان کے بحال ہونے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں