ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے سے عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی کا امکان۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ اس معاہدے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی کے بعد امریکی کروڈ آئل 76 اور برطانوی تیل 79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ جنگ سے پاکستانی معیشت پر دباؤ آیا، مگر عالمی حالات کی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 100 سے 150 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔ پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ اور کمی دیکھی گئی۔ مارچ 2026 میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔












