فلم ‘اندرا سبھا’ کے 72 گانوں کا ریکارڈ 93 سال بعد بھی قائم

فلم ‘اندرا سبھا’ 1932 میں 72 گانوں کے ساتھ ریلیز ہوئی، آج 93 سال بعد بھی یہ ریکارڈ قائم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈین فلم انڈسٹری میں جہاں گانوں کا جنون ہمیشہ سے رہا ہے، وہیں 1932 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اندرا سبھا’ نے 72 گانوں کے ساتھ ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو آج 93 سال بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکا۔

فلم ‘اندرا سبھا’ کو منی لال جوشی نے ڈائریکٹ کیا تھا اور یہ 211 منٹ یعنی ساڑھے تین گھنٹے سے بھی زیادہ دورانیے پر مشتمل تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ فلم دنیا کی کسی بھی فلم سے زیادہ گانوں پر مشتمل ہے۔

یہ فلم جے ایف مدن کے بینر تلے بنی تھی جس میں جہاں آرا کزن بائی اور ماسٹر نثار نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم ‘اندرا سبھا’ دراصل 1853 کے اردو ڈرامے پر مبنی تھی جو آغا حسن امانت نے لکھا تھا۔

اس فلم کے گانے اُس وقت کے سامعین کے لیے جادوئی تجربہ تھے اور آج بھی یہ فلم دنیا بھر کے سنیما اور موسیقی کے شائقین کے لیے ایک لیجنڈری مثال ہے۔

آج کے دور کی بلاک بسٹر فلمز جیسے ‘ہم آپ کے ہیں کون’ اور ‘تال’ میں بھی اتنے گانے نہیں تھے جتنے ‘اندرا سبھا’ میں تھے، یہی وجہ ہے کہ یہ ریکارڈ آج بھی بالی ووڈ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں