سردیوں میں روٹیاں نرم اور تازہ رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر وائرل ایک سادہ طریقہ استعمال کریں، جو ٹشو پیپر کی مدد سے روٹیوں کو دیر تک نرم رکھتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں اکثر روٹیاں نرم رہنے کے بجائے سوکھ جاتی ہیں، تاہم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے ایک سادہ طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اس طریقے کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور یہ روٹیاں دیر تک تازہ رکھتا ہے۔
اس طریقے کے لیے روٹیوں کو ٹھنڈا کر کے ٹشو پیپر میں لپیٹ کر ٹفن باکس میں رکھنا ہوتا ہے۔ ٹشو پیپر نمی جذب کرتا ہے جس سے روٹیاں نرم اور تازہ رہتی ہیں۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہو چکی ہے اور صارفین نے اس کو پرانے طریقوں سے بہتر قرار دیا ہے۔ تاہم، کچھ صارفین نے اس کے بارے میں سوالات بھی اٹھائے ہیں، جیسے کہ روٹی اچھی نہ بنے تو کیا کریں؟















