پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون 4 دسمبر کو دیکھا جائے گا

پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کو رواں سال کا آخری سپر مون نظر آئے گا، اسپارکو کے مطابق یہ چاند بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات نظر آئے گا۔ اسپارکو کے مطابق، دسمبر کا کولڈ مون پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون کے دوران چاند پیریجی پر زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

اسپارکو نے بتایا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے۔ سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ چاند 4 دسمبر شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔ سپر مون عام فل مون سے تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن ہوگا۔

اسپارکو کے مطابق، زمین اور چاند کا فاصلہ 4 اور 5 دسمبر کو 357,218 کلومیٹر ہوگا۔ سپر مون عام طور پر سال میں 3 سے 4 مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ صاف موسم میں یہ منظر بغیر کسی خصوصی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں