چیا سیڈز کے استعمال سے وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

چیا سیڈز وزن کم کرنے کے لیے مقبول ہیں، پانی یا دودھ میں بھگونا دونوں مفید ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیا سیڈز، جنہیں تخم شربتی بھی کہا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے کے لیے ایک مقبول سپرفوڈ بن چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیا سیڈز کو پانی یا دودھ میں بھگو کر استعمال کیا جا سکتا ہے، دونوں طریقے فائدہ مند ہیں لیکن ان کا اثر جسم کی ضرورت، ہاضمے اور خوراک پر منحصر ہوتا ہے۔

چیا سیڈز فائبر، اومیگا تھری، پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پانی میں بھیگنے پر یہ جیل کی طرح بن جاتے ہیں جو آنتوں میں بھر کر اخراج کو آسان بناتا ہے۔

چیا واٹر کم کیلوری والی خوراک کے طور پر مقبول ہے جبکہ چیا ملک پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 1 سے 2 ٹیبل اسپون چیا سیڈز کا استعمال مفید ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چیا سیڈز کو کبھی بھی خشک نہ کھائیں، یہ نگلنے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں