کراچی میں گٹر کے کھلے ڈھکن سے ایک بچہ لاپتا ہوگیا، میئر کراچی نے تحقیقات شروع کر دیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے نیپا چورنگی پر ایک معصوم بچہ برساتی نالے میں گر کر لاپتا ہوگیا، جس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر گٹر کا ڈھکن کب سے غائب تھا، معلوم کریں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر دل سے غمگین ہیں اور بچے کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو مشتعل کرنے والی گفتگو مسائل حل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے، تاہم ریسکیو کا عمل تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ مقام پر کھدائی کی جاچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں تقریباً 88 ہزار گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ہیں، مگر جس مقام پر بچہ گرا وہاں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔
میئر کراچی نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔














