ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ نہ ہونے تک ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے اور جواب کے انتظار کا عندیہ دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کے جواب کا چند روز انتظار کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ نتائج بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جلد بازی نہیں کریں گے اور اگر ڈیل ہوجاتی ہے تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ڈیل کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکہ دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ ایران میں معاشی صورتحال خراب ہے اور عوامی غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کو ابھی 3 ماہ ہوئے ہیں اور زیادہ وقت سیز فائر کا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی جلدی نہیں اور مزید چیزیں دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کیوبا کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے وہاں کی عوام کی مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایران کو ایک اچھی ڈیل کی پیشکش کی ہے اور نہ ماننے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دی ہے۔














