امریکہ کا ایران مخالف ایجنڈا، محسن رضائی کا خطے کے ممالک کو انتباہ

محسن رضائی نے امریکہ کے خطے میں ایران مخالف اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں، کہتے ہیں کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کا ایران مخالف ایجنڈا، محسن رضائی کا خطے کے ممالک کو انتباہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق چیف محسن رضائی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ خطے کے ممالک کو ایران سے ڈرانے کی کوشش میں ہے۔ اس بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے خطے میں بحری بیڑوں کی موجودگی مشکوک مقاصد کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران تمام خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور آبنائے ہرمز کو تجارتی مقاصد کے لیے کھلا رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی طور پر امریکہ نے سوویت یونین کے خلاف بحری بیڑے روانہ کیے تھے، اب سوال یہ ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کس کے خلاف یہ اقدام کر رہا ہے۔

محسن رضائی نے چینی صدر کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کے ایران ایٹم بم بنانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران نے کب کہا کہ وہ ایٹم بم بنانا چاہتا ہے؟۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں، جس کی ایران تردید کرتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں