امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ فوری اقدام نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس حوالے سے ٹرمپ قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کو فوری اقدام کرنا ہوگا ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جلدی قدم اٹھانا ہوگا ورنہ اُن کا کچھ نہیں بچے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ منگل کو امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں ایران کے حوالے سے فوری کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور ہوگا۔
یہ معاملہ عالمی سیاست میں اہمیت اختیار کرچکا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔














