موٹر سائیکل پر سفرکرے سرد ہواؤں سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

شہر میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو سرد ہواؤں سے بچاؤ کے لیے مختلف تدابیر اپنانا ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو سرد ہواؤں سے بچاؤ کے لیے مختلف تدابیر اپنانا ضروری ہو گیا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سردی سے بچنے کے چند مؤثر طریقے  درج ذیل ہیں۔

ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف سڑک پر حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ سرد ہواؤں سے سر اور کانوں کو بھی بچاتا ہے۔ مکمل طور پر بند ہیلمٹ پہننے سے سردی کا اثر کم ہوتا ہے۔

گردن اور کانوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے مفلر یا اسکارف کا استعمال کریں۔ کانوں کو گرم رکھنے کے لیے اون کے ہیڈ بینڈ یا کان کی ٹوپی پہنیں۔

ایک سستا اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ سینے پر اخبار رکھیں جو سرد ہواؤں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کپڑوں کو لئیرز میں پہن کر بھی سردی سے بہتر تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاؤں اور ہاتھوں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے لیے اون کے موزے، جوتے اور گلووز پہنیں۔ لمبی مسافت کے دوران گرم مشروبات پینے سے جسم میں حرارت برقرار رہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں