صدر ٹرمپ کے مطابق چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے ہیں اور تائیوان کے معاملے پر گفتگو جاری ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے کو کامیاب اور تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات بہترین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان مسئلے پر گفتگو ہوئی ہے۔ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان پر فی الحال کوئی تنازع نہیں ہے اور امریکہ نے ابھی تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی ہے۔
یاد رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی خواہش ظاہر کی ہے اور چین آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے۔














