ٹرمپ کا تاریخی دورہ چین، شی جن پھنگ کا تعاون بڑھانے پر زور

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کو تاریخی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا تاریخی دورہ، تعاون بڑھانے پر چینی صدر کا زور

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے دوران دورہ چین کو تاریخی قرار دیا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین کی ترقی اور ‘امریکا گریٹ آگین’ کا نعرہ ساتھ چل سکتے ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی مفاد میں قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالفت کے بجائے تعاون کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے 8 ارب لوگوں کے فائدے کے لئے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کی مہمان نوازی تاریخی ہے اور چینی صدر کے ساتھ تمام امور پر تبادلہ خیال مثبت اور تعمیری رہا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور خوشحالی سے بھرپور مستقبل بنانے کا موقع موجود ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دورہ چین ان کے دور صدارت میں ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں