سلمان اکرم راجہ کا چونکا دینے والا بیان، عمران خان کی آنکھ ضائع؟

سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا کہ عمران خان پر تشدد جاری ہے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے، جبکہ ان کے عدالتی ملاقاتوں پر عملدرآمد بھی نہیں ہو رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجہ کا چونکا دینے والا بیان، عمران خان کی آنکھ ضائع؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک دوسرے سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں جب کہ عمران خان کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ تمام قانونی طریقے استعمال کر چکے ہیں اور اب عوام کے سامنے مقدمہ رکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ان پر تشدد کے الزامات سامنے آ رہے ہیں اور ان کے حامی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں