سہیل آفریدی نے بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ منگل تک ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خبردار کیا ہے کہ بانی کو آئندہ منگل تک ہسپتال نہ بھیجا گیا تو سخت اقدامات کریں گے۔ آفریدی نے کہا کہ بانی کے حامیوں کو اڈیالہ جیل میں روکا گیا اور بدتمیزی کی گئی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی چیف ایگزیکٹو کی آمد پر بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں، جو ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ بار بار دہرایا جا رہا ہے، اب کی بار ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی کی صحت کے حوالے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، انہیں فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی اہلیہ سے بھی فیملی کو ملنے نہیں دیا جا رہا، بانی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ علاج شروع ہو سکے۔
یاد رہے کہ بانی کو تین سال سے جیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی صحت کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں انسانی حقوق کے تحت ان کی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔















