میرپور ٹیسٹ، بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

بنگلادیش نے میرپور ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو ناکام کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میرپور ٹیسٹ: پاکستان 104 رنز سے ہارا، بنگلادیش کی بڑی کامیابی

میرپور: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے 268 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی، پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل نے 66 رنز بنائے، باقی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

سلمان علی آغا 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ محمد رضوان، سعود شکیل اور اذان اویس نے 15، 15 رنز بنائے جبکہ باقی کھلاڑی معمولی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی بولنگ میں ناہید رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔ تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جبکہ پاکستان نے 386 رنز اسکور کیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں