وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے اور بھارت کو زبردست جواب دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔ معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مونومنٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سربراہان اور بیرون ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا۔ حمایت کرنے پر سعودیہ، چین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے ذکر کے بغیر معرکہ حق کا تذکرہ نامکمل ہے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کی فضائی برتری کا پول کھول دیا۔ نیول چیف اور ان کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی ہے۔ بھارت آج تک فالس فلیگ آپریشن کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔ مقبوضہ کشمیر کے لیے حمایت اور جدوجہد جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا انجام بہت بھیانک ہوسکتا تھا۔ وزیراعظم نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔















