روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد مسترد کردی

روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد مسترد کردی، آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد مسترد کردی

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد روس نے مسترد کردی۔ روسی مندوب نے اس اقدام کو غیرمتوازن اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

امریکی قرارداد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور جہازوں پر ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت حاصل تھی۔

روسی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق قرارداد صرف ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

روس کے مؤقف کے بعد قرارداد منظور نہ ہوسکی، جسے امریکا کی سفارتی ناکامی سمجھا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے اہم ہے۔ ایران نے امریکی اقدامات کو خطے کی سیکیورٹی پر اثرانداز قرار دیا ہے۔ روس کی حمایت عالمی صف بندی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں