پاکستان اور سری لنکا سہ ملکی سیریز فائنل میں آج مد مقابل

پاکستان اور سری لنکا آج راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔ ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے کیا جائے گا۔

سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد سہ ملکی سیریز میں بھی ابتدائی میچز میں پاکستان اور زمبابوے سے شکست کھائی، تاہم اگلے دو میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں