امریکی بحری جہازوں پر ایرانی حملہ ناکام ہوا۔ امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے حملے کے باوجود امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنے میں کامیاب رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی بحری جہازوں پر ایرانی حملہ ناکام، آبنائے ہرمز پار کرنے میں کامیابی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے ہیں۔ ان بحری جہازوں پر ایران نے حملہ کیا لیکن کوئی نقصان نہیں پہنچ سکا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، امریکی بحری جہازوں پر ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے جو ناکام ہوگئے۔ امریکی جہازوں پر حملہ کرنے والے ایرانی ڈرونز کو بھی فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی حملے میں شامل کشتیوں کو سمندر میں ڈبو دیا گیا، اور ایرانیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی بحری جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت شدت پسندوں کے پاس ہے، اور اگر انہیں موقع ملتا تو ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرتے۔ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ سینٹکام کے مطابق، امریکی فورسز نے ایرانی آئل ٹینکر پر فائرنگ کر کے اسے ایرانی بندرگاہ جانے سے روک دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں