ایرانی صدر کا امریکا کو دو ٹوک پیغام، دھمکیوں کے آگے جھکنے سے انکار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کسی بھی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا امریکا کو دو ٹوک پیغام، دھمکیوں کے آگے جھکنے سے انکار

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کسی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو کوئی بھی خوفزدہ نہیں کر سکتا۔

ایرانی صدر نے بدھ کو اپنے بیانات میں کہا کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کو ایران کو فوجی حملے کی دھمکیاں دینے سے باز رہنے کی تلقین کی۔

مسعود پزشکیان نے موجودہ عالمی نظام میں ناانصافیوں اور قانون کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کرنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اخلاقی اصولوں پر قائم ہے اور عالمی سطح پر انصاف اور استحکام کا حامی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، جہاں خطے میں فوجی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں