فجیرہ میں ڈرون حملے کے بعد تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔ یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں۔
فجیرہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) متحدہ عرب امارات کے فجیرہ میں پیٹرولیم صنعتی سائٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا اور حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ ایران کے ڈرون حملے کے بعد پیش آیا۔ فجیرہ میڈیا آفس کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ چار ایرانی میزائلوں میں سے تین کو ناکام بنایا گیا۔ ایران کی طرف سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی۔
یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں۔ نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی نے میزائل الرٹ جاری کیا، جس میں دفاعی نظام کے فعال ہونے کی تصدیق کی گئی۔
واضح رہے کہ فجیرہ عالمی توانائی سپلائی کا اہم مرکز ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔














