شرجیل میمن نے مریم نواز کو چیلنج دیا کہ پنجاب کے کسی حلقے سے الیکشن لڑیں اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری کی مثال ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیراتی اور فارم 47 کی حکومت پر بیٹھی ہوئی ہے۔ آزاد کشمیر میں دھاندلی سے مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کی گئی، پیپلز پارٹی کے کارکن قتل ہوئے، لیکن مریم نواز نے افسوس تک نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسی حلقے سے مریم نواز استعفیٰ دے کر الیکشن لڑیں، ہم بھی سندھ سے الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو فیصلے کا حق دینا چاہیے، وفاقی حکومت کا دباؤ خلاف قانون ہے۔














