عرفان بلوچ کو آزاد کشمیر کا آئی جی تعینات کرنے کی سفارش، سندھ کے دو افسران میں شامل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان بلوچ کو آزاد کشمیر کا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آئی جی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں سندھ کے دو پولیس افسران شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو عرفان علی بلوچ کا نام پیش کیا ہے، جو اس وقت کراچی کے ویسٹ زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
عرفان بلوچ، جو شکارپور کے رہائشی ہیں، بدامنی کے مخصوص حالات پر قابو پانے میں مہارت رکھتے ہیں اور کراچی کے ساؤتھ زون میں بھی ڈی آئی جی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے حیدرآباد میں سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس کے طور پر تعیناتی کے دوران بدامنی اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔















