امریکا ایران مذاکرات میں ناکامی سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برینٹ 113 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل 112 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 1 ہزار 144 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
کوریا اور ہانگ کانگ کے شیئر بازاروں میں مثبت رجحان ہے جبکہ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق عالمی سیاسی معاملات سے ہوتا ہے، خصوصاً امریکا ایران مذاکرات جیسے اہم مواقع پر۔












