سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، عدالتوں میں اے آئی گائیڈ لائنز جاری

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ججز کی معاونت میں مددگار ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عدالتوں میں اے آئی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کی قومی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اے آئی ججز کی معاونت کرے گی، تاہم فیصلے انسان ہی کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اے آئی عدالتی فیصلوں کا متبادل نہیں ہو گی اور ججز آخری اتھارٹی ہوں گے۔ قومی گائیڈ لائنز میں شفافیت، احتساب اور تعصب سے بچاؤ پر زور دیا گیا ہے۔

عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اے آئی کیس مینجمنٹ، قانونی تحقیق اور دستاویزات پراسیسنگ میں مدد دے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ججز اور عدالتی عملے کی اے آئی تربیت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ گائیڈ لائنز تمام ہائی کورٹس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عدالتوں میں اے آئی کا استعمال پاکستان کے عدالتی اصلاحاتی سفر میں بڑا سنگ میل ہے۔ ہائی کورٹس اپنے مطابق اے آئی نفاذ کا طریقہ کار طے کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں