خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی برقرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی برقرار رکھی، الیکشن کمیشن کو ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این اے 251 انتخابی کیس: خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی برقرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں خوشحال خان کاکڑ کو این اے 251 سے کامیاب امیدوار قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کو ختم کر دیا گیا تھا۔ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ خوشحال خان کاکڑ کے ووٹوں میں دانستہ تبدیلی کی گئی تھی۔ ہر پولنگ اسٹیشن سے 100 ووٹ کم کر کے مخالف امیدوار کو دیے گئے۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ نتائج میں تبدیلیوں سے خوشحال خان کاکڑ 1863 ووٹوں سے جیت جاتے۔ ریٹرننگ آفیسر کا فارم 45 کے نتائج میں تبدیلی کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں جے یو آئی ف کے سید سمیع اللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، مگر خوشحال خان نے نتائج چیلنج کیے۔ تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کر کے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں