چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
سانیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو شکست دے دی۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو 2-3 کے اسکور سے ہرایا۔
انعام بٹ نے مسلسل تیسری فائٹ جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ 80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
حکام نے انعام بٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ انعام بٹ نے سابقہ ایونٹس میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ پاکستان کے اہم ریسلرز میں شمار ہوتے ہیں۔















